پی آئی اے کے بین الاقوامی کرایوں میں بڑی کمی کا امکان

پی آئی اے نے اپنے بین الاقوامی ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے بین الاقوامی ٹکٹوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ کی منظوری دی ہے۔

جس سے کرایوں میں نمایاں کمی کی راہ ہموار ہوگئی۔پی آئی اے کے مقامی چیپٹر کے ذرائع نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ چھوٹ پاکستانی حکومت کی درخواست پر دی گئی تھی اور اس کے نتیجے میں مسافروں کی خاطر خواہ بچت ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں