مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا بلکہ فریقین نے مزید مشاورت کیلئے ایک دن کا وقت مانگا ہے۔
ایک انٹرویو میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا ایک دن کا وقفہ بنکرز کے خاتمے، اسلحہ جمع کرنے کے حوالے سے مشاورت کیلئے کیا، کابینہ کے فیصلے کے مطابق اسلحہ جمع کرانا اور بنکرز کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے۔