خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں ادویات اور خوراک کی کمی کا کوئی مسئلہ نہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خبریں چلانے سے پہلے حکومتی مؤقف ضرور لیا کریں۔ کرم لڑائی میں اینٹی ائرکرافٹ گنز اور راکٹ لانچرز استعمال ہوئے۔ جبکہ کرم میں موجود اسلحہ حکومت کی جانب سے جمع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گرینڈ جرگے میں تمام تجاویز پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔ تاہم کچھ لوگ بھاری اسلحہ سرینڈر کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ امن وامان یقینی بنانے سے متعلق کچھ لوگوں کو اب بھی شکوک و شبہات ہیں۔