امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندی کا کوئی اختیار نہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پاکستانی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو پاکستانی کمپنیوں پر پابندیوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پوری دنیا میں لاکھوں انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ اور دنیا بھر میں پراکسی لڑنے والا امریکہ پاکستانی کمپنیوں کی بات کر رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو فلسطین میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ جبکہ امریکہ نے عراق اور دیگر ممالک میں لاکھوں افراد کو قتل کیا۔

دوسری جانب پاکستان نے امریکی پابندیوں کو متعصبانہ قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد اس کی خودمختاری کا دفاع ہے۔ اور پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد جنوبی ایشیا میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی پابندیاں سلامتی کے مقصد سے انحراف کرتی ہیں۔ اور یہ پالیسیاں خطے میں اسٹریٹجک استحکام کے لیے خطرناک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں