بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف کا فائدہ ن لیگ اٹھا رہی ہے ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری زندگیاں 2 سال سے ختم ہو گئیں ، صبح اٹھ کر دیکھتے ہیں کہ آج کس جگہ پیشی ہے، مجھ پر چارپائی چوری کا مقدمہ درج ہے۔

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں تلخیاں زیادہ ہیں، بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف کا ن لیگ فائدہ اٹھا رہی ہے، پی ٹی آئی کی لڑائی سے علیحدگی پسندوں اور یوٹیوبرز کو فائدہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں