پاکستان جنوبی افریقہ کو ہوم گرائونڈ پر ایک روزہ سیریز میں کلین سویپ کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان جنوبی افریقہ کو ہوم گرائونڈ پر ایک روزہ سیریز میں کلین سویپ کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں قومی ٹیم نے نہ صرف تیسرا ون ڈے میچ جیتا بلکہ سیریز میں کلین سویپ بھی کر دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور نو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر 309 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو 310 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 101، بابراعظم نے 52، محمد رضوان نے 53 اور سلمان آغا نے 48 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں