پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے فیز کا آغاز کریں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں راولپنڈی ڈویژن کے 2570 طلبہ کےلئے اسکالرشپ کا آغاز ہوگا۔1660 اسکالرشپ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 637 اسکالرشپس فیڈرل اور پرائیوٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے طلبہ کو ملیں گی۔

پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ اب پرائیویٹ ٹیکنالوجی اور پروفیشنل یونیورسٹی طلبہ کو بھی ہونہار اسکالر شپ ملے گی۔

ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت 68 شعبے کے نمایاں طلبہ کے تعلیمی اخراجات حکومت ادا کرے گی۔ پنجاب کے 22 سال سے کم عمر طلبہ اپلائی کر سکتے ہیں ماہانہ انکم 3 لاکھ سے کم ہونی چاہیئے ۔
ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت سالانہ 30 ہزار اسکالرشپ دی جائیں گی، 4 سال میں جس کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار ہوگی۔

ہونہار اسکالرشپ کے ذریعے ہونہار طلبہ مالی حالات کی فکر کے بغیر اعلیٰ تعلیم بہترین اداروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت طلبہ کے 100 فیصد تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہوں گے۔

ہونہار اسکالرشپ پروگرام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے درخواستیں آن لائن پورٹل پر موصول اور پراسیس کی گئیں۔

یونیورسٹی آف پنجاب میں پہلے فیز میں 2473 طلبہ کو ہونہار اسکالرشپ دی گئیں۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت یو ای ٹی لاہور کے 1886 طلبہ کو بھی اسکالرشپ مل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں