امریکی پابندیاں ناانصافی پر مبنی ، ہمارے دفاعی فیصلوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کے دفاع اور دفاعی فیصلوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی کے فیصلے پاکستانی قوم کریگی اور کسی بیرونی دباؤ کا اثر نہیں ہونے دے گی، امریکا کی پاکستانی میزائل پروگرام پر پابندیاں غیر ضروری اور نا انصافی پر مبنی ہیں، یہ اقدامات پاکستان کی دفاعی پوزیشن کو کمزور نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں