قائد اعظم کی دور اندیش قیادت اور غیرمتزلزل عزم نے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ قائد اعظم کی دور اندیش قیادت اور غیرمتزلزل عزم نے قیام پاکستان کی راہ ہموار کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پہنچنے پر مسیحی برادری کی جانب سے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ منتظمین نے آرمی چیف کی موجودگی اور یکجہتی پر اظہار تشکر کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کرسمس ہمدردی، سخاوت اور خیر سگالی کے طور پر کام کرتا ہے۔ اور کرسمس کی روایات مشترکہ معاشرے کی عکاس ہے۔

آرمی چیف نے قومی ترقی میں اقلیتوں اور مسیحی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے تہوار معاشرے کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔ اور مسیحی برادری کا ثقافتی، اقتصادی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں