مل کر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران کان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سب نے مل کر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزار قائد پر حاضری دی۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ آج پوری قوم بابائے قوم کایوم پیدائش منا رہی ہے۔ اور قائداعظم محمد علی جناح کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ لیکن مایوس نہیں ہونا اور ان چیلنجز سے نمٹ لیں گے۔ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اور سب نے مل کر اس ملک کی بہتری کے لیے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں