وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اختلافات ہوتے ہیں لیکن ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی آئی نے ہماری ہر بات کو تسلیم کرنا ہے۔ اور نہ ہم ان کی ہر بات تسلیم کریں گے۔
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے بلیک اینڈ وائٹ آئیں گے۔ تو ہم بھی لکھ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد مذاکرات مکمل ہونے کا اندازہ ہو گا۔ اختلافات ہوتے ہیں لیکن ریاستی مفادات پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہماری ہر بات کو تسلیم کرنا ہے۔ اور نہ ہم ان کی ہر بات تسلیم کریں گے۔ انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ اور اسی طرح پولیٹیکل ڈیموکریٹک سسٹم ملک میں ہونا نہیں چاہیے بلکہ ہوتا نظر بھی آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اپنا اور ہم اپنا مؤقف دیں گے۔ اور مذاکرات میں ان باتوں کا پہنچا جا سکتا ہے جس میں دونوں فریقین کے لیے آسانی ہو۔ اگر وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی بات کرتے ہیں تو کیا یہ بات وزیر اعظم سے ہو سکتی ہے؟۔