نومبر سانحہ 9 مئی کا تسلسل ، کسی لیڈر کی اقتدار کی خواہش پاکستان سے بڑھ کر نہیں ، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ لوگ جانتے ہیں کہ جھوٹا بیانیہ کون بنا رہا ہے ، 9 مئی کا مقدمہ افواج پاکستان کا نہیں ، عوام پاکستان کا مقدمہ ہے۔ کسی لیڈر کی اقتدار کی خواہش پاکستان سے بڑھ کر نہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 9 مئی کے حوالے سے افواج پاکستان کا موقف بہت واضح ہے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے 9 مئی کے مجرمان کو سزائیں دینے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس پر بات کرنے والے کچھ عناصر ماضی میں اس کے حق میں تھے ، انصاف کا سلسلہ اس وقت تک چلے گا جب تک 9 مئی کے منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا۔ سانحہ 9 مئی کا تسلسل نومبر ہے ،9 مئی کے پیچھے ایک مربوط منصوبہ بندی تھی، نومبر کی سازش کے پیچھے سیاسی دہشتگردی کی سوچ ہے۔ 26 نومبر کو جھوٹا بیانیہ بنایا گیا کہ ڈی چوک پر کارکن مارے گئے اگر اسلحہ سے لیس ہو کر آئیں گے تو یہ سیاسی دہشتگردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں