توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لئے گئے 108 تحائف کی فہرست عدالت میں پیش کر دی گئی۔
ایف آئی اے کے سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے۔