کرم کے عمائدین امن معاہدے کے مسودے پر دستخط کیلئے رضامند

کرم کے معاملے پر امن جرگہ کل منگل کو پھر منعقد ہو گا ،عمائدین مسودے پر دستخط کرنے پر راضی ہو گئے ہیں جس کے بعد امن معاہدے میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے۔

امن جرگہ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکا ہے کیونکہ ایک فریق کے عمائدین نے امن معاہدے پر تاحال دستخط نہیں کیے۔ حکومتی اراکین اور عمائدین ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے، امن جرگے میں تنازع کے حل کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں