وزارت مذہبی امور کی جانب سے عازمین حج کیلئے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق وہ پیکج کی تبدیلی دو جنوری سے قبل کر سکتے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری اسکیم کے عازمین حج 2 جنوری سے قبل اپنا حج پیکج، روانگی کا مقام اور قربانی کے آپشن تبدیل کر سکتے ہیں،دو جنوری کے بعد کوئی تبدیلی نہیں ہو سکے گی۔