تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے اپنا ایجنڈا فائنل کر لیا ہے ، ہم دو نکات کو سرفہرست رکھیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مطالبہ پی ٹی آئی کے گرفتار تمام کارکنوں کی رہائی اور دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا ہے۔