وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بگن میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔ اور اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ اور واقعہ کُرم میں امن کے لیے حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اور یہ واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے۔