پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری دن مثبت آغاز ہوا، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر بھی مہنگا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 950 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
100 انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 500 پوائنٹس کی بلند ی پر پہنچ گیا،واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 586 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔