چین، تبت میں شدید زلزلہ، 95 افراد ہلاک

چین، تبت میں شدید زلزلے سے بڑے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں، تبت کے علاوہ بھارت، نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین کے تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس سے کم از کم 95 افراد کے ہلاک جبکہ 130 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

شدید زلزلے کی وجہ سے عمارتیں گرنے سے کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، خبرایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز تبت کے دارالحکومت لہاسا سے80 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 5 منٹ پر آیا۔

بھوٹان، نیپال، بھارت، بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، کھٹمنڈو وادی سمیت نیپال کے مختلف حصوں میں منگل کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں شہری خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں