آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ کراچی کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچنیج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں بہتری پوری ٹیم کی محنت کا صلہ ہے۔ اور یہ ملکی معیشت کی بہتری کے سفر کا آغاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بہترین کارکردگی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کیونکہ اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی سے ملک میں معاشی استحکام آیا۔ اب ہم نے گروتھ کی طرف بڑھنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ معاشی گروتھ ہی سب سے بڑا چیلنج ہے۔ تاہم ملکی معیشت دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔ بیٹھیں اور مل کر بتائیں گروتھ کیسے آگے لے کر جائیں۔ میں آپ کے ساتھ بیٹھ کر آپ کی سخت باتیں سنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی ختم ہونے والی روشنیاں دوبارہ آچکی ہیں۔ اور معیشت کی ترقی کے لیے سب کے ساتھ مل بیٹھنے کو تیار ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سے وسائل اور معدنی ذخائر سے نوازا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں