چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت سے کسی مرحلے پر عمران خان کی رہائی ، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا حکومت سے 26 نومبر سے قبل محض رابطہ بحال ہوا، محسن نقوی سے 26 نومبر سے قبل کسی قسم کا مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی کی پیشکش سے متعلق کبھی بات نہیں ہوئی۔