سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں، 8 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو ضلع ٹانک اور خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیے گئے۔

پہلی کارروائی ضلع ٹانک میں کی گئی جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دوسری کارروائی ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کی گئی جہاں ایک جھڑپ کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ دہشت گردوں کے کسی بھی ممکنہ ساتھی کو پکڑا یا ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 27 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کچھی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں