گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں جو پیسے ملے وہ سارے کھا پی گئے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مذاکرات کے حق میں ہے لیکن شرائط پر مذاکرات نہیں ہوتے۔ یہ پہلے مذاق اُڑاتے تھے اور اب این آر او کی بھیک مانگی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلے مولانا فضل الرحمان کا مذاق بناتے تھے اب وہ مسیحا بن گیا ہے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جو کیا اس کی ان کو سزا ضرور ملے گی۔