مریم نواز کی آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی روابط، ثقافتی تبادلوں اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز نے آذربائیجان کے سفیر کی جانب سے دی گئی دورے کی دعوت قبول کر لی۔ ملاقات کے دوران تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں