آرمی چیف کی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے بات چیت سیکیورٹی معاملات کے تناظر میں ہوئی، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے بات چیت سیکیورٹی معاملات کے تناظر میں ہوئی،بیرسٹر گوہر خان نے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی بریت کی درخواست دائر

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کو کہا گیا سیاسی معاملات پر بات چیت سیاستدانوں سے کریں،پشاور میں ہونے والی بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی جو افسوسناک ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی معاشی صورتحال پراظہار اعتماد اوراطمینان

واضح رہے بیرسٹر گوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات علیحدگی میں ہوئی، آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں