آئینی عدالت نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملہ پر وفاق و متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسٹوڈنٹس یونین کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ آئینی عدالت نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملے پر وفاق و متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس مندوخیل نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کا شیڈول جاری ہوا۔ اور قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا اسٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟۔ اور یہ پابندی کب لگائی گئی؟۔
عدالت نے کہا کہ بار کے انتخابات میں سیاست آ گئی ہے۔ اور سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں اپنے سیاسی ونگز بنالیے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی میں سیاسی جماعتوں کے پولیٹیکل ونگز ہیں۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ کراچی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونینز کہ وجہ سے تشدد آیا۔ اور تشدد کی وجہ سے کراچی یونیورسٹی میں 35 سال سے ریجنرز تعینات ہیں۔