پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، عالمی بینک

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں رواں سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے جون 2024 کے مقابلے 0.5 فیصد بہتری ظاہر کر دی ہے۔ اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں پاکستان میں سب سے کم شرح نمو رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اور اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔

بھارت 6.7 فیصد، بھوٹان 7.2 فیصد، مالدیپ میں 4.7 فیصد، نیپال 5.1 فیصد، بنگلہ دیش 4.1 فیصد اور سری لنکا میں 3.5 فیصد گروتھ کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کے بعد سیاسی عدم استحکام میں کمی ہوئی ہے۔ جبکہ پاکستان میں زرعی اور صنعتی شعبے کی کارکردگی میں بہتری آ رہی ہے۔ مستحکم کرنسی اور مہنگائی کنٹرول کرنے سے میکرو اکنامک استحکام نظر آیا۔ اور مہنگائی میں کمی کے بعد مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ میں کمی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں