کثیر الملکی فضائی مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے سعودی عرب پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر تھری لڑاکا طیارے کثیر الملکی فضائی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں شریک ہوں گے، طیارے سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر اترے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے دستے میں جے ایف 17 طیارے، پائلٹ اور زمینی عملہ شامل ہے، جے ایف 17 بلاک تھری طیاروں نے طویل اڑان کی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا،جنگی جہاز پاکستان سے روانہ ہوکر کہیں رکے بغیر سعودی ائیر بیس پر اترے،جنگی جہازوں پر فضا میں ہی ایندھن بھرنے کا کام انجام دیا گیا۔