کرم میں اشیاء خور و نوش کی گاڑیاں پہنچنے کے باوجود مہنگائی کم نہ ہو سکی

کرم میں اشیاء خور و نوش کی گاڑیاں پہنچنے کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ ہو سکی۔

ٹل پاراچنار مین شاہراہ اور پاک افغان خرلاچی بارڈر چار ماہ سے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے، سماجی رہنما میر افضل خان نے کہا کہ راستوں کی بندش سے خوراک، گیس،پیٹرول کی قلت سے پانچ لاکھ آبادی مشکلات کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادویات نہ ملنے سے بچوں سمیت مریضوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

صدر ٹریڈ یونین حاجی امداد نے کہا کہ اشیائے خور و نوش و روزمرہ استعمال کی اشیاء کے 61 ٹرک کل متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ ان میں سبزی فروٹ اور دیگر اشیاء لائی گئی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ عوامی ضروریات پوری کرنے کے لیے کانوائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں