غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کیلئے پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کیلئے پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اضلاع میں ڈسٹرکٹ اسپیشل پلاننگ کمیٹیوں کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اتھارٹی کے ذریعے کمرشل، رہائشی اور زرعی زمینوں کی زوننگ کی جائے گی، پی ایس پی اے ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کرے گی اور ہر 4 سال میں ریویو کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر متعلقہ ڈسٹرکٹ اسپیشل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، واپڈا، سوئی گیس، واسا سمیت سروسز فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی ڈسٹرکٹ اسپیشل کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں