او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت کے 2 کنوؤں سے تیل و گیس کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق دونوں کنوؤں سے 610 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار جبکہ 85لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔