لاہور ، کراچی اور اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے عدالتی بائیکاٹ کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسرے صوبوں سے 3 ججز کی ٹرانسفرکے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال ہوگی، لاہور ہائیکورٹ میں وقفے کے بعد عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے، وکلاعدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، اسلام آ باد ہائیکورٹ بار نے وکلا کو عدالتوں میں پیش نہ ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں