کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ کے سی ایم ایچ اسپتال پہنچ گئے۔ اور انہوں نے قلات دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیر اعظم نے اہلکاروں کی ملک کی خاطر قربانی کے جذبے کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ اور آپ کے قربانی کے جذبے پر فخر ہے۔ اور ملک کا تحفظ آپ جیسے بہادر جوانوں کے سپرد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ جبکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور عوام شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صوبے میں شر کی فضا پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں