سپریم کورٹ میں سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس، وکلا کی غیر حاضری، عدالت برہم

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیس میں وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کیس سماعت ہوئی۔ وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ وکیل سلمان اکرم راجہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آج پتہ تھا کہ راستے بند ہیں تو وقت پر نکل آتے۔ یہ لوگ شاید چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں۔ اور اگر یہ لوگ کیس نہیں چلانا چاہتے تو ان کی مرضی ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کیا دوسرے کسی بھی فریق کا کوئی وکیل ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں