اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عامر مغل اشتہاری قرار

وفاقی حکومت کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عامر مغل کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے خلاف درج مقدمے میں کیس کی سماعت کی۔ عامر مغل کی مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے دیا۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے جج نے ریمارکس دیئے کہ عامر مغل متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت نے عامر مغل کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں