وفاقی حکومت نے ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اہم اختیارات واپس لے لیے ہیں۔

ایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کر دیا گیا ہے۔

ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کر دیا گیا۔ جس کے بعد اب ایف بی آر ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا۔ ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے تجاویز اور عملدرآمد پر توجہ دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں