مخالفین کو گالم گلوچ اور بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کیا مخالفین کو گالم گلوچ اور بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بہاولپور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی موجود تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔ اور سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی۔ مہنگائی میں مزید کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام پھر سے شروع ہو گئے ہیں۔ اور شہباز شریف کی محنت کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں۔ وقت نے ثابت کیا مخالفین کو گالم گلوچ اور بدتمیزی کے سوا کچھ نہیں آتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں