آرمی چیف برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی کانفرنس میں شرکت کرنے برطانیہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں۔ وہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

آرمی چیف پاکستان کے مستقبل کے آؤٹ لُک پر کلیدی خطاب کریں گے۔ علاقائی کانفرنس فوجی ڈائیلاگ کا ایک اعلیٰ سطح پلیٹ فارم ہے۔ اور آرمی چیف کو پہلے روز تاریخی رائل ہارس گارڈ پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں