قرضوں میں ڈوبی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ قرضوں میں ڈوبی قومی ترقی نہیں کر سکتیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اور فلاحی منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ بینک آف خیبر ہمارے اپنے صوبے کا ہے جس کے ساتھ مختلف پروگرام چلا رہے ہیں۔ اور لوگوں کو اس بینک پر اعتماد بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزگار پروگرام اور احساس پروگرام کو چلایا جا رہا ہے۔ جبکہ حکومت انشورنس کمپنی بھی بنا رہی ہے۔ اور بہت سارے منصوبے صوبے کو خودمختار بنانے کے لیے لائے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں