وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں پشاور بی آر ٹی سروس کو دیگر علاقوں تک توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رنگ روڈ، باڑہ روڈ اور خیبر روڈ پر بی آر ٹی بسیں چلائی جائیں گی۔
بی آر ٹی میں رش کو کم کرنے کیلئے مزید 72 ڈیزل ہائی بریڈ بسیں خریدی جائیں گی، چھ ماہ میں نئی بسوں کی خریداری اور نئے روٹس پر سول ورکس مکمل کیا جائے گا۔