آئی پی آر آئی میں نئے صوبوں کے قیام پر گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین نے پاکستان میں انتظامی اصلاحات پر زوردیا۔
کانفرنس میں ماہرین کا کہنا تھا کہ نئے صوبے پاکستان کی قومی سلامتی اور معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہیں،پنجاب 196 ممالک سے بڑا ہے جس کے باعث وسائل کی مساوی تقسیم کے لیے نئی حد بندی ناگزیر ہے۔