آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے، آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کی کردار سازی میں اسکاؤٹس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط اور استقامت پیدا کرتی ہے،اسکاؤٹنگ نوجوانوں کو معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ خدمت اسکاؤٹنگ کی روح ہے، اسکاؤٹس کو چاہیے کہ تبدیلی لانے کیلئے ہراول دستہ بنیں، اسکاؤٹس کو بحرانوں اور روزمرہ کی زندگی میں خدمت کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔

صدر کا کہنا تھا کہ اسکاؤٹس شجرکاری، خواندگی، اور سماجی بہبود کے اقدامات کی قیادت کریں اور ایک سرسبز، ہمہ گیر اور ترقی پسند پاکستان بنانے میں مدد کریں،انہوں نے کہا کہ آج اٹھایا گیا ہر چھوٹا قدم ایک بہتر کل کی بنیاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں