پی آئی اے کو نج کاری کیلئے دوبارہ لائیں گے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر ِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو نج کاری کیلئے دوبارہ لائیں گے۔

پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے، پاکستان بینکنگ سمٹ 2025ء اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع کر کے دیے ہیں، وزیر خزانہ نے کہا کہ تیل و گیس کے شعبے کو بینکنگ سیکٹر نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا کام ٹیکس جمع کرنا ہو گا، ٹیکس پالیسی بنانا وزارتِ خزانہ کا کام ہو گا۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں