الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت فوری طور پر قانون سازی مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن میں پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت انتخابات کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر کے انتخابات ملتوی کر دیتی ہیں۔ تین صوبوں اور کنٹونمنٹ میں جدوجہد کے بعد انتخابات کرائے گئے۔