قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جو بہترین آپشن تھے سلیکشن کمیٹی نے کھلائے۔
عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین ٹیم سلیکٹ کی تھی لیکن توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں آئی جو ایک حقیقت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کوئی معذرت نہیں ہوتی اور ہر میچ سے پہلے ٹیم پر امید ہوتی ہے، جسے ہم سپورٹ بھی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی خود بھی کارکردگی سے افسردہ ہیں۔