اپوزیشن نے جو کیا آج وہ خود اس کا نشانہ بن رہی ہے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جو کیا آج وہ خود اس کا نشانہ بن رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمنٹ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے بدتمیزی اور بدتہذیبی کی بنیاد رکھی تھی اور اب وہ خود نشانہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے اور اس کی عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ بدتمیزی اور خدمت کی سیاست میں کیا فرق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں