سانحہ جعفر ایکسپریس، بھارتی میڈیا ایک بیانئے کے تحت پروپیگنڈا کر تا رہا، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج نے جعفر ایکسپریس حملے پر کہا ہے کہ بھارتی میڈیا ایک بیانیے کے تحت پروپیگنڈا کرتا رہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مشترکہ پریس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے، چین، امریکہ، ترکیہ، بحرین اور دیگر ممالک نے دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کی۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، بہادر افواج کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نہتے مسافروں کے ساتھ دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا، پاکستان کو دہشتگرد توڑنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو بلوچ نہ کہا جائے، دہشتگردوں کا بلوچ سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں