وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم ٹیکس اتھارٹی پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں۔
ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کے لیے “McKinsey” کی خدمات لینے پر قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات لا رہی ہے۔ جس کا مقصد قابل لوگوں کو لایا جائے اور ایف بی آر کے پراسس کو سادہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس اتھارٹی پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں۔ اور میکنزی فرم کو ایک شفاف طریقہ کار کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ 7 کمپنیوں نے اپلائی کیا تھا اور ایک مروجہ طریقہ کار کے مطابق ریویو کیا گیا۔