وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا ہو گا۔
ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے سے پہلے صوبے کے حالات نارمل تھے، اب دہشت گردی اور بدامنی بڑھ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا ایک سو انسٹھ ارب روپے سرپلس میں ہے، پنجاب ایک سو اڑتالیس ارب روپے خسارے میں ہے۔