ملک بھر میں آج حضرت علیؓ کا یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
حضرت علی ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، لاہور میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرون اکبری گیٹ سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔
لاہور میں یوم ِ شہادت حضرت علیؓ پر 7ہزار سے زائدپولیس افسران واہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، 600 سے زائدٹریفک اہلکار اورایلیٹ پولیس کی72 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ مجالس اورجلوسوں کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔